168

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، کم ہوتی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں دو فیصد اضافے دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب عالمی منڈی میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی ہے لیکن خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھی بھی سکتی ہیں۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب قیمت 89 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر 88 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔