223

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر45۔0 فیصد اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.45 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر21.69 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ رفتہ میں روٹی کی قیمت میں 3.02 فیصد، لہسن 2 فیصد، پیٹرول 1.74 فیصد، دال مسور1.43 فیصد، ڈیزل 1.42 فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 1.32 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.31فیصد، انڈے 0.94 فیصد، آٹا0.77 فیصد اورسرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.46 فیصدکی کمی ہوئی۔

پیاز کی قیمت میں 33.21 فیصد، ٹماٹر15.34 فیصد ،کیلا4.93 فیصد، دال چنا 3.69 فیصد، آلو2.62 فیصد، چکن 1.84 فیصد، جارجیٹ 1.57 فیصد، گڑ1.45 فیصد، دال ماش1.07 فیصد، لان 0.66 فیصد، سگریٹ 0.41 فیصد اور انرجی سیورکی قیمت میں 0.38 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.81 فیصدکااضافہ ہوا، 17733روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.70 فیصد، 0.56 فیصد، 0.51 فیصد اور0.33 فیصدکااضافہ ہوا۔