اروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہو گئے ۔
آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1901 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 2.57فیصد کمی سے 72 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی،100 انڈیکس 71 ہزار 961 کی سطح تک گرگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ ہے جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔