772

گوادر بندرگاہ سے کمرشل شپنگ کا آغاز

گوادر سے آج سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد ہر بدھ کے روز دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔

چیرمین گوادر پورٹ ہولڈنگ زینگ باوزونگ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائے گا۔

زینگ باوزونگ کے مطابق یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔

زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائے گا اور تاجروں کو اسٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔