241

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کےاضافے کیساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 639 کی سطح پر پہنچ گیا۔

جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 713 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا، 100 انڈیکس 74ہزار 848 کی سطح پر آ گیا۔