96

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام، ڈالر مہنگا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ، انڈیکس 75 ہزار 575 پر آگیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

100انڈیکس 303پوائنٹس کمی سے75ہزار575کی سطح پربند

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں 303 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس میں 75ہزار575 سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 879 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 36 پیسے کا ہو گیا۔