56

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

نیپرا  نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے صارفین  پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین سے جون میں اضافی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں اضافی93، 93 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔