182

ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں جیسن ہولڈر کی جگہ اوبید مک کوئے کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے  ٹیم میں 5 ریزرو کھلاڑی بھی شامل کرلیے ہیں۔ہیڈن والش، آندرے فلیچر، فیبین ایلن، میتھیو فورڈ اور کائل مائرز ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان سے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، سابق کپتان وقار یونس اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کمنٹیٹرز میں بھارت کے روی شاستری، انگلینڈ کے ناصر حسین، جنوبی افریقہ کے آئن سمیتھ، آسٹریلیا کی میل جونز، ویسٹ انڈیز کے آئن بشپ اور بھارت کے  ہارشا بھوگلے بھی پینل کا حصہ ہیں۔

انکے علاوہ بھارت کے دینش کارتک، ویسٹ انڈیز کے سیمول بدری اور کارلوس بریتھ ویٹ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، رکی پونٹنگ اور ٹوم موڈی کو بھی کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، بھارت کے سنیل گواسکر، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، انگلینڈ کے آئن مورگن بھی ٹورنامنٹ میں اپنی ماہرانہ تجزیہ پیش کرتے نظر آئیں گے۔