کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 2لاکھ6 ہزار447 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس ہے۔