1242

پاکستان سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں

پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہیں جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ قبل ازیں ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو 210 ملین ڈالر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں اوراب پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سرفہرست اسٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کے لئے موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ترقی پا سکتی ہیں۔