483

پاکستان ورلڈ کپ کی سب سے خطرناک اور بہترین ٹیم ہے، میتھیو ہیڈن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ بابراعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے۔ 

سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نےغیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے۔ شاہین شاہ، حارث روف ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں۔ بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے۔

سابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی۔ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔