بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر بس گہرے نالے میں گرنے کے نتیجے میں 12 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بس میں تقریبا 30 مسافر سوار تھے اور یہ لوگ تعطیلات گزار کر واپس گاؤں جا رہے تھے کہ چھتیس گڑھ کے کبیر دھم ضلع میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہرے نالے میں گر گئی،حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے 19 لاشیں نکال لیں ۔
مرنے والوں میں 12 خواتین بھی شامل ہیں ،8 زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاہم عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔