اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیاء کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 5.96 ارب ڈالرکی غذائی اشیاء برآمدکی گئیں جو مالی سال2023 کے ابتدائی10ماہ میں 3.92ارب ڈالر تھیں۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ رواں سال چاول کی برآمد 76 فیصد بڑھی ہے جب کہ جولائی تا اپریل 34.5 کروڑ ڈالر کے سی فوڈز برآمدکیےگئے، رواں مالی سال جولائی سےاپریل تک69 کروڑ ڈالر کے پھل وسبزیاں بھی برآمدکی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ماہ میں44 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا گوشت اورگوشت کی بنی دیگر مصنوعات برآمد کیں جب کہ 37 کروڑ ڈالرکے تیل کے بیج اور میوےبرآمدکئےگئے، 10 ماہ میں ملک سے 2 کروڑ ڈالر کی چینی برآمد بھی کی گئی۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان سےگندم برآمد نہیں ہوئی۔