250

پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم غیر ملکی کھلاڑی کا اضافہ

پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اہم کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر مکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں، 18 سالہ اسٹرائیکر برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔

میکائیل عبداللہ کا شمار  برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز  میں ہوتا ہے۔

نوجوان اسٹرائیکر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے، مکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پی ایف ایف اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے، انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے آدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گی۔

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر  عیسیٰ سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔