164

ٹی20 ورلڈکپ : سابق انگلش کپتان کی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20ورلڈکپ 2024میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20ورلڈکپ 2024میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کیا۔

انہوں نے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔

انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔