109

انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ اورآئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے سلیکشن کمیٹی نے قومی اسکواڈ فائنل کرلیا ہے ،محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان نیازی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

تینوں کرکٹرز کا این سی اے میں ری ہیب پروگرام جاری ہے، فاسٹ با لر حارث رؤف بھی مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔

چاروں کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے شامل کیے جانے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آئرلینڈ سیریز کے بعد متوقع ہے۔