215

ورلڈکپ : پاکستان ٹیم کا اعلان مئی میں کیے جانےکا امکان

جون میں امریکا اور  ویسٹ انڈیز  میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے ماہ ہی کیا جائے گا، دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے ٹیم  کا اعلان اسی ہفتے کردیا جائے گا۔

جون میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے عبوری اسکواڈ دینے کیلئے یکم مئی کی تاریخ ہے لیکن حتمی اسکواڈ کا اعلان 25 مئی تک کیا جاسکتا ہے اور پی سی بی اس ہی تاریخ کے آس پاس ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کو آئرلینڈ میں ہونیوالے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد 23 یا 24 مئی کو اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے۔

دوسری جانب دورہ آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

ٹیم میں حارث رؤف کی واپسی ہوسکتی ہے تاہم ان پر پی سی بی کو حتمی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ اعظم خان، محمد رضوان اور عرفان نیازی کی فٹنس پر بھی رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ پلیئرز کے ورک لوڈ منیجمنٹ کا پلان ترتیب دیا جاسکے ۔