198

بہن کی شادی میں رقص کرتی لڑکی اچانک مرگئی

بھارت میں شادی کا گھر لمحے بھر میں ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، نوجوان لڑکی اپنی بہن کی پری ویڈنگ تقریب میں رقص کرتے ہوئے اچانک گر پڑی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میرٹھ میں 18 سالہ لڑکی اپنی بہن کی ہلدی (مایوں ) کی تقریب کے دوران ڈانس کررہی تھی کہ اچانک گرکر بےہوش ہوگئی،رمشا نامی لڑکی  کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر لڑکی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

 

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمشا پیلے جوڑے میں رقص کر رہی ہے کہ اچانک اسے سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے اور وہ اپنا ہاتھ دل پر رکھ لیتی ہے لیکن وہ اپنی اس تکلیف کو نظر انداز کرکے اپنا ڈانس جاری رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

UP : मेरठ में बहन के हल्दी प्रोग्राम में डांस कर रही रिमशा नामक युवती की मौत हुई। डॉक्टर इसे हार्ट अटैक बता रहे हैं। pic.twitter.com/FXa2cIzEh4

 — Sachin Gupta (@SachinGuptaUP) April 28, 2024

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اگلے ہی لمحے ممکنہ طور پر تکلیف کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے جس پر وہ اچانک گر جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا کی موت اس کی بہن کی شادی سے دو دن قبل ہوئی۔ اس سانحہ کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے سادگی سے دلہن کو رخصت کر دیا۔

 

خیال رہے کہ بھارتی علاقے مبارکپور میں بھی گزشتہ ماہ اسی نوعیت کا افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جب شادی کے موقع پر ڈانس کرتے ہوئے ایک نوجوان چل بسا تھا۔