175

سونے کی قیمیت میں آج پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ45 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں  500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔