154

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے  پہلے  روز کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتےکا  آغاز مثبت ہوا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے  پہلے روز 373 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 525  پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65  ہزار 656 رہی۔

بازار میں آج 26 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ  روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار  211 ارب روپے ہے۔