71

ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام ہے پاکستان، اوورسیز پاکستانی

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام بھیجے گئے ہیں۔

یوم پاکستان کی تیاریاں اپنے عروج پرہیں اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی وطن کی محبت میں پرجوش ہیں ،پاکستانی جہاں بھی رہیں انکا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ جذبہ ہماری اساس اور ہمارے بزرگوں کی میراث ہے۔

لکسمبرگ میں رہنےوالے پاکستانی وطن عزیز سےاپنی والہانہ عقیدت وجذبات کا اظہار کرتےہوئےکہتے ہیں کہ یہ سچ ہےکہ ہم دیارغیرمیں پاک وطن سےکوسوں دور ہیںمگر یہ بھی سچ ہےکہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے

"ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام ہے پاکستان""ملک کوئی بھی ہو دیس کوئی بھی ہو ہم سب کے دل کی آواز پاکستان زندہ باد "