29

افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کے کیساتھ ہیں،عوام

افواج پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز کے خلاف کاروائی پرعوام کی راۓ سامنے آگئی۔

دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کی کاوشوں اور کاروائیوں کےمتعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گاتو پاک فوج اسکو منہ تورجواب دے گی اور ہم پاک فوج کے اقدامات کیساتھ کھڑے ہیں۔

ہماری پاک فوج میں اتنی صلاحتیں موجود ہیں کہ ہر قسم کی دہشتگردی سے ملک کا دفاع کرسکتی ہے،"ہم سلام پیش کرتے ہیں ان شہداء کو جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کا دفاع کیا۔

"جو بھی ہمارےملک میں دہشتگردی پھیلائےگا،پاک فوج اسکو نہیں چھوٹے گی"، "فوج جوکررہی ہےبلکل صحیح کررہی ہے، فوج نہ ہوتو ہم رات کو سو نہیں سکتے"۔

"تحریک طالبان افغانستان کی سرحد استعمال کرکےپاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے،"ہم اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔

"ہم آرمی چیف سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو ایسا سبق سکھائیں جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں،"ہم پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

"پاک فوج ہمارا فخر ہےاوریہ ایک ورلڈ ڈسپلن ادارا کےجس نے ثابت کردیا ہےکہ وہ اپنےملک کا دفاع کرسکتی ہے،"گلگت بلتستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے"

"ہمارے لیےیہ بہت خوش آئین بات ہےکہ پاک فوج ہمارے دفاع کےلیےموجود ہے،" پاک فوج نے جو دہشتگردوں کو نست و نابودکیا ہےہم اسکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔