721

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔