1452

عید سے پہلے 9 چھٹیاں، طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں

یونیورسٹی آف دی پنجاب نے موسم بہار کے باعث 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

 

جامعہ پنجاب میں  ایک اپریل سے 9 اپریل تک موسم بہار کی تعطیلات ہوں گی،اس عرصے کے دوران یونیورسٹی کے تمام شعبے بند رہیں گے تاہم پنجاب یونیورسٹی کا انتظامی عملہ اس دوران بدستور اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گا اور ان کو چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

 

 خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہر سال طلبا اور فیکلٹی کے لیے موسم بہار کی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تاکہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے آرام کا وقت فراہم کیا جا سکے۔