627

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.79 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے پرآگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کے بعد تیزی کا رجحان ، گزشتہ 6 کاروباری سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوانٹس کی کمی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری سے 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔