241

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کل مدمقابل

پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

جمعرات سے کراچی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا، پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کل جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

پلے آف مرحلے کا دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، میچ جمعہ کی رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دو پلے آف میچز کے بعد فائنل میں رسائی کیلئے ایک میچ اور کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف کے دوسرے میچ میں جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی،

دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم پلے آف مرحلے میں جیتنے والی ٹیم سے فائنل میں مقابلہ کرے گی،پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔