246

پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ پانچ ناکامیوں کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز  3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس  جوڑ کر  پوائنٹس ٹیبل پر  5 ویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اعزاز کے دفاع میں ناکام لاہور قلندرز8 میچز میں سے 6 میں شکست کھا چکی ہے، وہ محض ایک کامیابی اورایک میچ فیصلہ کن  نہ ہونے کے سبب 3 پوائنٹس کے ساتھ ایلیمنٹری راؤنڈ کی دوڑ سے الگ ہو کرچھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی