128

پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد کا کراچی کنگز کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز شان مسعود اور اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے تین میں فتح حاصل ہوئی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 8 میچ کھل چکی ہے جس میں سے 3 میں کامیابی ملی جبکہ چار میں شکست ہوئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ، تیمل ملز

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزاربانی