کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2148ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 225400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے کے اضافے سے 193244روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور ملک میں چاندی فی تولہ 2600روپے اور فی 10 گرام 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔