118

پی ایس ایل: لاہور کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔