57

ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں چھ ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2 ہزار 48 ڈالر پر پہنچ گیا۔