54

کھلاڑی ٹیم کیلئے کھیلتا ہے، شعیب ملک اپنے لیے کھیلے، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے بلے باز شعیب ملک اپنے لیے کھیلے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز ہونے والے میچز پر تبصرہ کیا۔ ملتان اور کراچی کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ کنگز کے ایک دو بیٹر کے بعد بیٹنگ ختم ہوجاتی ہے۔

عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے اپنے لیے اچھا کھیلا، ٹیم کے لیے نہیں، کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کی باؤلنگ کمزور ہے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والی میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی کپتانی سے فرق پڑا ہے۔ سرفراز پچھلے آٹھ سالوں سے کوئٹہ کی کپتانی کر رہے تھے، اسپورٹس مین ہر چیز کو محسوس کرتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان بنایا گیا، وہ بہت ٹھنڈے ہیں۔ پشاور زلمی کے میچ میں بابر اور صائم ایوب نے اپنا کام کردیا تھا، بابر اچھا کھیلے، جیتا ہوا میچ ہار گئے۔