65

بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی

 لاہور: پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم  کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم پی ایس ایل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے تاہم اسکے باوجود انکی ٹیم میچ نہیں جیت سکی۔

پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔

بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز

بابر اعظم: 3004

فخر زمان: 2381

شعیب ملک: 2082