67

پی ایس ایل9؛ افتتاحی تقریب کچھ دیر میں شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کچھ دیر میں شروع ہوگی، گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، تقریب کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔