قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی چھوڑ دی۔
پی ایس ایل 9 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، سعود شکیل نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ شین واٹس کی تجویز پر کپتانی چھوڑی ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 8 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے تھے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019ء میں پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔