39

آئی ایم ایف کا قرض کی آخری قسط کیلئے منتخب حکومت سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ

علامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آخری قسط کیلئے اقتصادی جائزہ مذاکرات منتخب حکومت سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا، جس کے بعد نئی منتخب حکومت کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے اقتصادی جائزے پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کیلئے بھی آئی ایم ایف وفد سے بات چیت کا امکان ہے، جبکہ موجودہ قرض کی آخری قسط کیلئے نئی منتخب حکومت سے بات چیت ہوگی۔

موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آخری قسط 1 اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔