27

انڈر-19 ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

آسٹریلیا نے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کیخلاف 42 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے۔

بینونی میں کھیلے جارہے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، سیم کونسٹاس صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ہیو ویبگن اور ہیری ڈکسن نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

ہیو ویبگن اور ہرجاس سنگھ 48، 48 رنز کی اننگز کھیلی، ہیری ڈکسن 42 جبکہ ریان ہکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے راج لمبانی اور نمن تیواری نے 2، 2 جبکہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے بھارت کیخلاف کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان اودے سہارن نے کہا کہ تاریخی موقع ہے، میچ میں جیت حاصل کرکے قومی ٹیم جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔