67

دوسرا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 6 وکٹیں گرگئیں

انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 42 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے۔

بینونی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اذان 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 2 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔