29

ویمن ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں جبکہ ان کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

جویریہ خان کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر، مایہ ناز بیٹر عائشہ ظفر اور کرکٹ سے وابستہ کئی دیگر سٹارز بھی شامل تھے۔

 

دوسری جانب جویریہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ جویریہ خان نے 2008 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور وہ 116 ون ڈے اور 122 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

سابق کپتان نے ایک روزہ کیرئیر میں 2885 اور ٹی 20 کیرئیر میں 2018 رنز بنا رکھے ہیں۔