48

اسٹاک مارکیٹ کا پہلا اجارہ سکوک جاری، حکومت اب اسٹاک ایکسچینج سے بھی قرض لے سکتی ہے، شمشار اختر

وزیر خزانہ شمشار اختر نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں پہلا اجارہ سکوک جاری کیا حکومت اب اسٹاک ایکسچینج سے بھی قرض لے سکتی ہے بینکوں کی نجکاری سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ اب حکومت صرف کمرشل بینکوں سے ہی قرضہ نہیں لے گی بلکہ اب حکومت کے پاس خسارے کو پورا کرنے کے لئے اسٹاک مارکیٹ سے بھی قرض لینے کا آپشن موجود ہے۔

شمشاد اختر نے مزید کہا کہ معاشی اعداوشمار میں بہتری ہورہی ہے ،نیشنل کریڈٹ کمپنی قائم کردی گئی ہے نیشنل کریڈٹ کمپنی کے زریعے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے۔نیشنل کریڈٹ کمپنی کا ابتدائی سرمایہ 6 ارب روپے ہے جو مستقبل میں بڑھ کر 15 ارب روپے تک چلا جائے گا۔۔

شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ہم کو اب بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگاوزارت خزانہ میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائے گئی ہے سرکاری اداروں کی مکمل جانچ کے لئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے

ایف پی سی سی آئی صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاشی اعداوشمار اب بہتر ہورہے ہیں دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاونٹ 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں بھی نمایاں بہتری ہورہی ہے ۔

ایف بی آر نے 6 ماہ میں 4468 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا نگراں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاشی بہتری ہورہی ہے امید ہے کہ الیکشن کے بعد نو منتخب حکومت معشای بہتری کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔