پاکستان میں کرپشن میں کمی آگئی ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کئی سال بعد بہتری کی درجہ بندی جاری کردی ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان 140 ویں سے133 ویں نمبر پر آگیا جب کہ کرپشن انڈیکس 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن میں کمی کے لیے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔