35

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔

پیٹرن انچیف نگراں وزیراعظم کی طرف سے مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد نمائندے ہیں۔ سجادعلی کھوکھر، تنویراحمد، ظفراللہ،طارق سرور بھی بورڈ آف گورنر میں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز 11 ارکان پرمشتمل ہیں۔ گورننگ بورڈ میں ریجنزاورڈپارٹمنٹس کےچارچار نمائندے شامل ہیں۔

گورننگ بورڈ میں لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں، سوئی نادرن گیس، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی ڈپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔ آزاد جموں کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندگی بھی کی گئی۔