36

جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پی ایس ایل 9 سے دستبردار

جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہوگئے۔

لونگی نگیڈی نے پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا تھی تاہم انہوں نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افریقی کرکٹر نے اپنے فیصلے سے متعلق اپنی فرنچائز پشاور زلمی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے اب لونگی نگیڈی کی جگہ متبادل کھلاڑی کو پک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی جبکہ رواں ایڈیشن میں کل 9 کھلاڑی ایسے ہیں جن کو عارضی اور مکمل طور پر ریپلیس کیا جاسکتا ہے۔