44

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 524 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے ایک موقع پر 361 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 213 کی بلند ترین سطح رقم کی لیکن کاروبار کا اختتام 524 پوائنٹس کم ہوکر 64  ہزار 298 پر کیا ہے۔ 

100 انڈیکس کاروباری دن میں 1033 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ بازارمیں آج 46کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہو کر 9  ہزار 395 ارب روپے ہے۔