نئی دہلی: آئی پی ایل ٹائٹل اسپانسر شپ کے لیے 2500 کروڑ کا معاہدہ طے پا گیا۔
معروف بھارتی کارپویٹ ادارے ٹاٹا نے آئی پی ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کو 2028 تک توسیع دے دی، جس کی مالیت 2500 کروڑ روپے بیان کی گئی ہے۔
بورڈ اعلامیے کے مطابق مذکورہ گروپ نے موجودہ میں 5 برس کی توسیع کرتے ہوئے معاہدے کو 2028 تک بڑھادیا ہے، ٹائٹل کے لیے 2500 کروڑ روپے کی رقم لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی رقم ہے۔