48

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے کا ہو گیا۔