62

کئی روز مسلسل کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا

کئی روز مسلسل کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ہفتہ کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر اضافے کے بعد 2065 ڈالر کا ہوگیا۔