44

فرنس آئل کی فروخت میںسالانہ بنیادوں پر 61 فیصد کمی ریکارڈ

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 61 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

 او سی اے سی کےاعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک کی مدت میں ملک میں فرنس آئل کی فروخت 0.56 ملین ڈالر ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 61 فیصد کم ہے۔

سال 2022 کی اسی مدت میں1.45 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو نومبر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 2023 میں فرنس آئل کی فروخت میں 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں ملک میں 0.12 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.08 ملین ٹن پر آگئی ۔

 واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔