38

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مارکیٹ مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 809 پوائنٹس تنزلی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر 100-انڈیکس میں 220 پوائنٹس کی تیزی تھی، تاہم جیسے یہ انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی خبر آئی، اس کے بعد تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 809 پوائنٹس یا 1.25 فیصد گر کر 63 ہزار 829 کی سطح پر آ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔