بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈیڑھ دن میں ختم ہو گیا، اس میچ کو ٹیسٹ میچز کی تاریخ کا مختصر ترین میچ ہونے کا بھی اعزاز مل گیا۔
2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہو گیا۔
پہلی اننگز میں 55 رنز پرآؤٹ ہونے والی جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 176رنز بنا سکی، بھارت جو پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوا اسے میچ جیت جیتنے کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی تین وکٹ پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا فیصلہ 642 گیندوں میں ہونے کے بعد یہ میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ رہا۔
اس سےقبل مختصر ترین ٹیسٹ 656 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا۔